Friday, February 28, 2025
Homeاسرائیلاسرائیلی بربریت جاری،غزہ میں یتیم خانے اور اسکول پر اسرائیلی فورسز کے...

اسرائیلی بربریت جاری،غزہ میں یتیم خانے اور اسکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں بچوں سمیت 65 افراد جاں بحق

Published on

اسرائیلی بربریت جاری،غزہ میں یتیم خانے اور اسکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں بچوں سمیت 65 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے رات گئے خان یونس کے متعدد علاقوں اور غزہ میں یتیم خانے، اسکول میں پناہ لینے والے بے گھر افراد پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 65 فلسطینی جانبحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں کے علاوہ غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقوں میں بھی پیش قدمی کی جہاں اسرائیلی ٹینک دیکھے گئے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی اور وسطی خان یونس کے متعدد علاقوں پر حملے کیے جس سے کم از کم 40 افراد جانبحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غزہ شہر میں دو فضائی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی شہید ہوئے، طبی ماہرین نے بتایا کہ غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے اسکول پر ایک اسرائیلی حملے میں 17 افراد جانبحق ہوئے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے دوسرا حملہ الامل آرفن سوسائٹی پر ہوا، جس میں بے گھر افراد بھی رہتے ہیں، اس حملے میں 5 افراد جانبحق ہوئے۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this