Tuesday, January 7, 2025
Homeبین الاقوامیمتحدہ عرب امارت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر 57 بنگلہ دیشی شہریوں...

متحدہ عرب امارت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر 57 بنگلہ دیشی شہریوں کو قید کی سزا

Published on

متحدہ عرب امارت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر 57 بنگلہ دیشی شہریوں کو قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارت میں بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پراماراتی عدالت نے 57 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اردو نیوز کے مطابق گزشتہ جمعہ کو متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی شہریوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور درجنوں افراد کو اکھٹا کیا۔

مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی اماراتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔ پولیس نے مظاہرے کے سرکردہ 57 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف لوگوں کو اکھٹا کرنے اور احتجاج کرنے کی کال دینے کا جرم عائد کرتے ہوئے ان کا مقدمہ فوری سماعت کے لیے عدالت کے حوالے کردیا۔

عدالت نے ان 3 مرکزی ملزمان کو جن پر بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کی قیادت کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکھٹا کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عمرقید جبکہ 53 افراد کو 10 سال اور ایک بنگلہ دیشی کو غیرقانونی طورپر امارات میں مقیم تھا کو 11 سال قید کا حکم سنا دیا

۔عدالتی احکامات میں کہا گیا تھا کہ قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد تمام افراد کو ملک بدر کرکے ان کے پاس سے برآمد ہونے والے آلات بھی بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو متحدہ عرب امارات میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل نے فوری عدالتی کارروائی کا حکم دیا تھا۔مقدمے کی فوری سماعت اور تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے 30 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ وہ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف جلد کارروائی مکمل کرکے مقدمہ عدالت کے حوالے کریں ۔

عدالت نے تمام شواہد اور بیانات کی روشنی میں اماراتی قانون کی صریح خلاف ورزی پر احکامات جاری کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this