Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsپشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.2 شدت کا زلزلہ، عوام...

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

Published on

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ اور سوات سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this