
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودو میر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تین سال کی جنگ میں 45 ہزار ایک سو یوکرینی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانوی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ 3 لاکھ 90 ہزار یوکرینی شہری روس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہیں۔
صدر یوکرین نے کہا کہ جنگ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روسی مارے گئے، 6 سے 7 لاکھ روسی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روسی فوج کے کئی اہلکار اب بھی لاپتا ہیں۔
یاد رہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر پیوٹن سے 2 برس بعد فون پررابطہ ہوا ہے جس پرروس کے صدر نے کہنا تھا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہے، مگر معاہدے کے لیے تنازع کی جڑ ختم کی جائے۔