Wednesday, February 12, 2025
Homeایرانایران کے شہر یزد میں بس الٹنے سے 35 پاکستانی زائرین جاں...

ایران کے شہر یزد میں بس الٹنے سے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق

Published on

ایران کے شہر یزد میں بس الٹنے سے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق اور 15 زائرین شدید زخمی ہوگئے۔

لاڑکانہ کی ایک امن کمیٹی کے رکن مولانا قمر عباس نقوی کے مطابق کم از کم 30 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ پانچ افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دوسری جانب ایران کی مہر نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے، زخمیوں کے علاج کے لیے شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بدقسمت بس تفتان دہشیر چیک پوائنٹ کے قریب الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔

گزشتہ رات حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 53 مسافر سوار تھے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق، بس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 افراد کا تعلق خیرپور سے تھا جب کہ چھ کا تعلق کشمور سے تھا۔

اربعین میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے روانہ ہونے والے قافلے کے رہنما سید اطہر شمسی نے بتایا کہ زائرین کا گروپ دو بسوں میں سفر کر رہا تھا۔ آگے بڑھنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جب کہ دوسری بس دستاویزات سے متعلق مسائل کی وجہ سے پیچھے رہ گئی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this