اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخر میں جرمنی میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ڈائنامو برلن اور انیگی کوٹبس کے شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 155 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زیادہ تر پولیس اہلکار خود کے چلائے ہوئے آنسو گیس کی وجہ سے زخمی ہوئے۔
برلن پولیس کے مطابق 116 اہلکار آنسو گیس کی وجہ سے زخمی ہوئے، 28 پر حملہ کیا گیا، اور 11 کو ڈائنامو کے اسٹیڈیم میں فورتھ ڈویژن کے میچ کے بعد حامیوں کی طرف سے فائر کی گئی آتشبازی کا نشانہ بنایا گیا۔
برلن کے سنیٹر برائے کھیل، آئرس اسپرینجر نے تشدد کی شدید مذمت کی اور کلب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو سیکیورٹی کے لیے 1000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔
یہ فٹ بال گیمز میں سیکیورٹی پولیس کے لیے ایک اہم تشویش ہے، خاص طور پر اس وقعے کا اس وقت رونما ہونا جب جرمنی اس موسم گرما میں 24ممالک کے درمیان ہونے والے یورپی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر نے تشدد پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کھیلوں کی روح کو تباہ کر دیتے ہیں۔ یہ جھڑپیں مشرقی برلن کے ڈائناموز اسٹیڈیم میں دونوں حریفوں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ہوئیں جہاں دونوں ٹیموں کی پروموشن داؤ پر لگی ہوئی تھی۔