اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر فتح جنگ کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی، بدقسمت بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔
موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کردیا۔