پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی اہل قرار
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق مختصر فیصلہ سنادیا.
پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے.
چیف جسٹس آف پاکستان کے مطابق فیصلہ منصور علی شاہ نے لکھا ہے .
سپری کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے.
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا.
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے.
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان کا نہ ملنا کسی جماعت کو انتخابات سے نہیں روکتا.
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آٹھ کی اکثریت کا ہے.
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 15 روز میں اپنے مخصوص افرد کی نشستوں کے نام کی فہرست دے.