Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsنواز شریف کے دیرینہ ساتھی سردار مہتاب عباسی کو ن لیگ سے...

نواز شریف کے دیرینہ ساتھی سردار مہتاب عباسی کو ن لیگ سے نکال دیا گیا

Published on

نواز شریف کے دیرینہ ساتھی سردار مہتاب عباسی کو ن لیگ سے نکال دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سردار مہتاب عباسی کو ن لیگ سے نکال دیا گیا جبکہ احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی کی حمایت کرنے پر سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سردار مہتاب عباسی کی تنظیمی بنیادی رکنیت خارج کی اور انہیں جماعت سے نکالنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے فیصلے کے بعد جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل سرداری مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 میں اپنے 35 سالہ حریف اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر سردار مہتاب احمد خان نے مسلم لیگ ن چھوڑنے اور این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ انہوں نے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

سردار مہتاب عباسی نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی فیصلہ سازی میں اب نواز شریف کاکوئی کردار نظر نہیں آرہا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this