Sunday, February 9, 2025
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیفیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ

فیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ

Published on

فیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام کے نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔ فیس بک اور انسٹا گرام کی سرپرست کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نئی پالیسیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔
نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور ایٹنگ ڈس آرڈرز (eating disorders) جیسے حساس مواد تک سرچ اور ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے رسائی زیادہ مشکل ہو جائے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ تمام نوجوانوں کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کی سیٹنگز کو تبدیل کرکے حساس مواد تک رسائی کو مشکل بنایا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ہماری ایپس میں محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق مناسب مواد میسر ہو، اس کے لیے ہم کم عمر صارفین کو اضافی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

بلاگ کے مطابق اگر کوئی کم عمر صارف ایسے اکاؤنٹ کو فالو کرتا ہے جو حساس موضوعات پر پوسٹنگ کرتا ہے، تو وہ پوسٹس اس نوجوان کی فیڈ پر نظر نہیں آئیں گی۔فیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ

ان اقدامات پر عملدرآمد آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت کیے جا رہے ہیں جب اسے مختلف ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

میٹا پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس کی ایپس سے نوجوان نسل ذہنی صحت کے بحران کا شکار ہو رہی ہے۔

اسی لیے اکتوبر 2023 میں امریکا کی 33 ریاستوں نے میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خطرات کے حوالے سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

یورپین کمیشن کی جانب سے بھی میٹا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ واضح کرے کہ بچوں کو غیر قانونی اور نقصان دہ مواد سے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this