Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسی ٹی ڈی نے مولانا فضل الرحمن و ایمل ولی پر خودکش...

سی ٹی ڈی نے مولانا فضل الرحمن و ایمل ولی پر خودکش حملے کا

Published on

spot_img

سی ٹی ڈی نےمولانا فضل الرحمن و ایمل ولی پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا، دہشتگرد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے متنی سے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گردوں نے مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی پر خودکش حملہ کرنا تھا۔

پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ علاقہ متنی سے گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔

نجم الحسنین لیاقت نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو نشانہ بنانا تھا۔نجم الحسنین نے بتایا کہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت بعض مقامات کی ریکی بھی کی تھی۔
فضل الرحمان اور ایمل ولی پر خودکش حملے کا منصوبہ بنانے والے دہشتگرد گرفتار
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان سے ہوئی جبکہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا گیا۔

نجم الحسنین نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان پر خودکش حملہ کرنا تھا، دہشتگردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔سی ٹی ڈی نے مولانا فضل الرحمن و ایمل ولی پر خودکش حملے کا

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے منصوبہ بندی کے تحت مفتی محمود مرکز کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this