Skip to content
04/09/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
Watch Video
  • Home
  • پاکستان
  • جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ: ایک غیر معمولی واقعہ
  • بلوچ لبریشن آرمی
  • پاکستان

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ: ایک غیر معمولی واقعہ

Shozab Askari Posted on 6 months ago 1 min read
Train under attack Sibbi photo AFP

سبی ریلوے اسٹیشن پہ فوج کا جوان تصویر (اے ایف پی)

ہمارے عہد کی جدید تاریخ میں ایسے واقعات بہت کم ہیں جب کسی مسافر ٹرین کو ہائی جیک کر لیا گیا ہو۔  اس موضوع پہ تاریخ کا مطالعہ  کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ تاریخ میں اس کی  واحد کامیاب مثال 1977 میں ڈچ ٹرین ہائی جیکنگ ہے، جس کی ذمہ داری  مولُوکن علیحدگی پسندوں نے قبول کی تھی۔

بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد  بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جنگی حکمتِ عملی گوریلا جنگ کے اصولوں پر مبنی ہے، ہم نے دیکھا ہے کہ وہ  دیسی ساختہ بم، اچانک چھاپہ مار  حملے، اور محدود پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں۔

لیکن کسی چلتی ہوئی ٹرین کو ہائی جیک کرنا  ایک بہت تشویش ناک امر ہے ۔ ایسے مشن کی کامیابی کے لئے تین انتہائی اہم عناصر کارفرما ہوتے ہیں سب سے پہلے تو وقت کا بے حد درست اندازہ اور استعمال  پھر  ریل نیٹ ورک کے متعلق نہایت تفصیلی معلومات، اور بعد ازاں  ایسے حملوں کے لئے درکار سامان کی رسد، ٹرین ہائی جیکنگ جیسے بڑے واقعے کے لئے ان تینوں مراحل کا کامیابی سے طے کرنا ایک بنیادی شرط ہے۔

بی ایل اے بلوچستان میں پچھلے پنی 25 سال سے حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک چلائے ہوئے ہے لیکن انہوں نے اس سے پہلے کمانڈ اینڈ کنٹرول کی اس قدر پیچیدہ کامیابی یا تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کبھی نہیں تھا۔

بی ایل اے کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو غیر روایتی جنگ کے عمومی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ غیر معمولی نوعیت اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ کوئی بیرونی قوت ،ممکنہ طور پر کوئی  بیرونی ریاستی عنصر،پسِ پردہ مدد فراہم کر رہا ہے، جو ایسے مشکل مشن  کی پلاننگ، ریکی اور پھر اسے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دیکھا جائے تو کسی ٹرین کی صحیح لوکیشن، رفتار، اور کمزوریوں کا تعین کرنا—بالخصوص ایسی صورت میں جب وہ قریبی سڑک سے 25 میل کے فاصلے پر اور ایک ایسے علاقے سے گزار رہی ہو جہاں کئی سرنگیں موجود ہیں ۔ ایسے حملے کی کامیابی کے لئے حقیقی وقت کی انٹیلی جنس لازم ہے جس کی صلاحیت بی ایل اے کے پاس نہیں تھی۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جعفر ایکسپریس بغیر سیٹلائٹ امیجری کے ہائی جیک  کی جا سکتی تھی؟ کیا یہ سب  ریلوے  کمیونیکیشن کی کامیاب جاسوسی کے بغیر ممکن تھا؟

بی ایل اے جیسے مسلح گروہ مقامی سطح کی محدود انٹیلی جنس پر انحصار کرتے ہیں، جبکہ ریاست کے پاس جدید سگنلز انٹیلی جنس اور انسانی انٹیلی جنس نیٹ ورکس ہوتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے لئے ایسے مقام کا انتخاب جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ محدود تھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس حملے میں کسی بیرونی ریاست  سے مدد لے کر اس ٹرین پر نظر رکھی جارہی تھی۔

آپ ذرا تصور کریں کہ کسی دور دراز سرنگوں والے علاقے  میں ٹرین ہائی جیک کرنے کے لئے کس قدر مہارت درکار ہوگی  اور پھر ایک ایسی ٹرین کو ہائی جیک کرنا جو قریبی سڑک سے میلوں دُور ہو۔ ایسے حملے کے لئے اس علاقے میں دہشتگردوں کو منتقل کرنا، ان کے لئے اسلحہ پہنچانا  اور آمد و رفت کے وسائل مہیا کرنا  اور سب سے بڑھ کر یہ سب خفیہ انداز سے سرانجام دینا یہ سب  ایک منظم لاجسٹک نظام کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ایسی صلاحیتیں بی ایل اے کے پاس نہیں تھی۔

جعفر ایکسپریس کو جس طریقے سے ہدف بنایا گیا، اس کے لیے خصوصی عسکری تربیت اور سرنگوں میں آپریٹ کرنے کی مخصوص حکمت عملی ہونا لازمی تھی ۔ سرنگوں والے علاقے میں  ٹرین کی سیکورٹی پہ مامور  اہلکاروں کو نشانہ بنانا، دشوار گزار علاقے میں حرکت کرنا ، محدود روشنی میں دہشتگردی کی ایسی کاروائی کو انجام دینا پھر وہاں سے دُور دراز علاقے کی جانب بھاگنے کی کوشش کرنا ۔ دہشتگردی کی ایسی صلاحیت  صرف فوجی یا نیم فوجی تربیت کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

بلوچستان میں سرگرم دہشتگردی کی حالیہ لہر کی  25 سالہ تاریخ میں بی ایل اے نے وہاں تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بارہا نشانہ بنایا ہے ۔ اور وہاں  پاکستانی ریاست کی عملداری  کے خلاف بنیادی ریاستی ڈھانچے  پر حملے بھی  کئے ہیں لیکن کسی دور افتادہ علاقے میں مسافر ٹرین  پر اتنا بڑا حملہ  ، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو نا صرف جانی لحاظ سے بدترین تھا بلکہ اس کی ایک علامتی حیثیت بھی ہے۔ جبکہ دہشت گردوں کو یہ بھی  یقین تھا کہ فورسسز کی جانب سے فوری  جوابی کاروائی  کے امکانات نہیں تھے۔

غور کیا جائے  تو یہ حملہ  بی ایل اے کی عمومی حکمتِ عملی سے زیادہ کسی  بیرونی ریاستی پالیسی کے مطابق نظر آتا ہے۔ بی ایل اے اس کاروائی کو انجام دینے کا ایک ذریعہ تو ہوسکتی ہے لیکن  یہ حملہ کسی ایسے  وسیع ہدف کی جانب اشارہ کرتا ہے  جو صرف ریاستوں کے پیش نظر ہوتا ہے۔

اگرچہ  بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، لیکن اگر اس آپریشن کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ صرف شورش کی نہیں بلکہ ایک بڑی  پراکسی جنگ کی ایک کڑی کے طور پر لگتا ہے۔ بین الاقوامی امور کے ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ  یہ ریاستیں  ہی ہوتی ہیں جو  اپنے مفادات کی خاطر  عسکری گروہوں کو وسائل اور مدد فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ پردے کے پیچھے رہتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔

ان نکات کی روشنی میں یہ کہنا مشکل ہے کہ بی ایل اے نے یہ کارروائی اکیلے سرانجام دی ہوگی۔ اس کا  زیادہ امکان یہی ہے کہ کسی بیرونی ریاستی مددگار قوت نے انہیں پہلے انٹیلی جنس، تربیت، اور ضروری وسائل فراہم کئے، پھر خود پسِ پردہ رہتے ہوئے بی ایل اے کو اس کا کریڈٹ لینے دیا۔

ڈاکٹر فرخ سلیم

بشکریہ جیونیوزانگلش ویب سائٹ

مترجم: شوذب عسکری

About the Author

Shozab Askari

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا مشکور ہوں ، صدر ٹرمپ
Next: ‎صنعتی میدان اور یونیورسٹی تعلیم میں باہمی تعاون بہت ضروری ھے

Related Stories

Pakistan Sends Aid for Afghanistan Earthquake
1 min read
  • Ticker
  • افغانستان
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • خیبر پختونخوا

زلزلہ متاثرین کے لی پاکستان سے١٠٥ٹن امداد طورخم کے راستے افغانستان روانہ

ویب ڈیسک Posted on 5 hours ago
چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ
1 min read
  • Editor's Pick
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 11 hours ago
دریائے راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ، مزید تباہی کا خدشہ
1 min read
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب

دریائے راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ، مزید تباہی کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago

You may have missed

Pakistan Sends Aid for Afghanistan Earthquake
  • Ticker
  • افغانستان
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • خیبر پختونخوا

زلزلہ متاثرین کے لی پاکستان سے١٠٥ٹن امداد طورخم کے راستے افغانستان روانہ

ویب ڈیسک Posted on 5 hours ago
WhatsApp Image 2025-09-04 at 4.03.14 AM
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

روس-یوکرین تنازع: ٹرمپ، یوکرین کا ردعمل اور پیوٹن کا جنگ کو مذاکرات یا طاقت سے ختم کرنے کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 7 hours ago
چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ
  • Editor's Pick
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 11 hours ago
ایپسٹین اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ریپبلکن کمیٹی نے کیس کی 33 ہزار فائلیں جاری کر دیں
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایپسٹین اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ریپبلکن کمیٹی نے کیس کی 33 ہزار فائلیں جاری کر دیں

معصومہ زہرہ Posted on 12 hours ago

Calendar

September 2025
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« Aug    

Top News

WhatsApp Image 2025-09-04 at 4.03.14 AM
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

روس-یوکرین تنازع: ٹرمپ، یوکرین کا ردعمل اور پیوٹن کا جنگ کو مذاکرات یا طاقت سے ختم کرنے کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 7 hours ago
چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ
  • Editor's Pick
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 11 hours ago
WhatsApp Image 2025-09-03 at 1.14.40 AM
  • Asia Pacific
  • Politics
  • Top News
  • Trading
  • Trending Now

چینی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ،عالمی رہنماؤں کی شرکت اور ٹرمپ کا ردعمل

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago
The world's leading experts say that Israel is committing genocide in Gaza.
1 min read
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل حماس جنگ
  • اہم خبریں
  • حزب اللہ
  • دہثت گردی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی اسکالر ایسوسی ایشن نے غزہ میں جاری اسرائیلی کاروائیوں کو نسل کشی قرار دے دیا

معصومہ زہرہ Posted on 2 days ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 1 month ago
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Asia Pacific Politics Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
  • Conflict
  • main
  • انڈیا
  • ایشیا
  • پاکستان
  • جنتا کی آواز
  • سیاست
  • کاروبار
  • کالم کار
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.