Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس، فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس، فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب

جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس، فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس، فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق جج شوکت صدیقی کی برطرفی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے۔جسٹس شوکت صدیقی برطرفی کیس، فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب

میڈیا کے مطابق سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی کی برطرفی کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے،جواب میں فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کا الزام مسترد کردیا، فیض حمید نے جواب میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی مان چکے کہ مبینہ ملاقات میں درخواست رد کی گئی تھی، شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

شوکت عزیز صدیقی سے نوازشریف کی اپیلوں پر بات نہیں ہوئی ۔کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری 2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔ شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

شوکت عزیزصدیقی کے الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں، شوکت عزیز صدیقی نے جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔ اسی طرح انور کاسی اور عرفان رامے نے بھی شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، شوکت عزیز صدیقی نے الزام لگایا تھا کہ عرفان رامے بھی فیض حمید کے ساتھ ان کے گھر آئے تھے، اسی طرح سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کاسی پر شوکت عزیز صدیقی کی شکایت نہ سننے کا الزام تھا۔

سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی کی برطرفی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید وکیل خواجہ حارث کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے نیوزایجنسی کے مطابق 14 دسمبر2023ء کو سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت صدیقی نے عدالتی احکامات کے تحت سابق فوجی افسران کو فریق بنانے کی درخواست دائر کی تھی۔

جس میں انھوں نے فوجی افسران کو باقاعدہ فریق بنانے کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، بریگیڈیئر ریٹائرڈ عرفان رامے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ فیصل مروت اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر وفائی کو فریق بنانے کی استدعا کی۔

اسکے علاوہ، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف کو فریق بنانے کی بھی استدعا کی گئی، انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں گیارہ اکتوبر 2018 کو آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکی تھی۔

انھیں ایک اکیس جولائی 2018 کو کی گئی ایک تقریرکے حوالے سے ایک ریفرنس کے ذریعے عہدے سے فارغ کیا گیا۔ 14دسمبر2023 کو ہونے والی سماعت کے دوران بلواسطہ اور بلاواسطہ طورپر درج بالا افسران پرمبینہ الزامات بارے دلائل میں ان کے وکیل حامد خان نے موقف اختیار کرنے کی کوشش کی تواس پر عدالت نے ہدایت کی تھی کہ پہلے ان کو فریق بنائیں پھراس پر بات کریں گے۔

Tags: برطرفی کیس سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی فیض حمید لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید

Post navigation

Previous: مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں،جاوید ہاشمی
Next: پنجاب میں نمونیا کےپھیلاؤ میں تیزی، مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

PSL 11 begins today with a bang, Lahore Qalandars and Hyderabad Kings face off-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کا آج شاندار آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.