Friday, July 5, 2024
تازہ تریناسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 443 پر پہنچ گیا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 13 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 523.74 پوائنٹس یا 0.82 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 443 تک جا پہنچا ہے، جو گزشتہ روز 63 ہزار 919 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

میٹس گلوبل کے مطابق انڈیکس میں تیزی کے رجحان کی وجہ آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہونا ہے، جو پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کی حتمی منظوری پرغور کر ے گا۔

اردو انٹرنیشنل

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے گزشتہ تین روز کے دوران انڈیکس میں منفی رجحان دیکھا گیا، 8 جنوری بروز پیر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 277.87 پوائنٹس کی گرواٹ دیکھی گئی تھی، اسی طرح 9 جنوری کو انڈیکس میں 66 جبکہ گزشتہ روز 250.73 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا. جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔ 2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا. جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا.اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا. بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

دیگر خبریں

Trending