آسٹریلیا ،بھارت کوتاریخی شکست دے کرانڈر 19 ورلڈکپ اپنے نام کر لیا

0
128
آسٹریلیا ،بھارت کوتاریخی شکست دے کرانڈر 19 ورلڈکپ اپنے نام کر لیا
Australia defeated India to win the 2019 World Cup

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بینونی میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں آسٹریلیا نے میدان کے تینوں شعبوں میں غلبہ حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

بینونی میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹام کیمبل کے ساتھ چارلی اینڈرسن میدان میں آئے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز کے اختتام پر 253/7 تک رسائی حاصل کی۔

یہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعی اسکور تھا۔ ہرجس سنگھ نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ ویبگن، ہیری ڈکسن اور اولی پیک نے اہم 40 رنز اسکور کئے۔

اولی پیک کے مثبت ارادے نے آسٹریلیا کو اپنے مجموعی 200 سے زائد کا اسکور بنانے میں مدد کی یہاں تک کہ ہندوستانی گیند بازوں نے آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی آسٹریلیا نے آخر کار آخری 10 اوورز میں 66 رنزکا اضافہ کیا۔

بھارت کے راج لمبانی نے تین جبکہ نمن تیواری نے دو وکٹیں حاصل کیں، سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت کا تعاقب کچھ اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ انہوں نے پہلے 20 اوورز میں چار بلے باز گنوا دیئے۔ آؤٹ ہونے والوں میں مشر خان، ادے سہارن، اور سچن داس شامل تھے، جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

آسٹریلیا نے 21-32 اوورز کے درمیان مزید چار وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 44ویں اوور میں کھیل پر مہر ثبت کر دی۔

بھارت آسٹریلیا کی جارحانہ باولنگ کے تعاقب میں جلد ہی ڈھیر ہو گیا جب ارشین کلکرنی نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کر دیا۔ آدرش سنگھ اور مشیر خان پھر محتاط انداز میں کچھ آگے بڑھے۔ بھارت اپنے پہلے پاور پلے میں محض صرف دو چوکے لگانے میں کامیاب ہوا .

بھارت کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب سچن دھاس (8) راف میک ملن کی گیند پر اسٹمپ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے
جلد ہی پریانشو مولیا اور اراویلی اونیش اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں زیادہ اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت صرف 174 رنز پرپویلین لوٹ گیا اور آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا.ماہلی بیئرڈ مین کو 3/15 کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔