Saturday, January 18, 2025
HomeTop Newsوفاق میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز...

وفاق میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا سیاسی تعاون پر اتفاق

Published on

وفاق میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا سیاسی تعاون پر اتفاق

صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے ہوا.

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں جماعتوں کے قائدین کا ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا، دونوں جماعتوں کے قائدین نے اس بات پر بھی اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے،ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا.

اس موقع پر پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے، دونوں جماعتوں کے قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے.

مسلم لیگ ن کے ملاقات کرنے والے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔

آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this