بارسلونا فٹبال ٹیم کے کوچ چاوی نے بارسلونا کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا

0
91
بارسلونا فٹبال ٹیم کے کوچ چاوی نے بارسلونا کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا
بارسلونا فٹبال ٹیم کے کوچ چاوی نے بارسلونا کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا

بارسلونا فٹبال ٹیم کے کوچ چاوی نے بارسلونا کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا

بارسلونا فٹبال ٹیم کے کوچ اور مشہور فٹبال کھلاڑی چاوی نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سیزن بارسلونا کے کوچ کے طور پر ان کا آخری سیزن ہوگا۔
چاوی نومبر 2021 میں بارسلونا کے کوچ بنے تھے۔ بطور کوچ اپنے پہلے سیزن میں لا لیگا جیتنے کے باوجود، انہیں اپنے اعلیٰ افسران کی طرف سے اتنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت نہیں ملی ۔ جو انہیں بطور کھلاڑی ملتی تھی ۔
کوچ بننے سے پہلے، چاوی نے جنوری 2020 میں ارنسٹو ویلورڈ ،کو برطرف کیے جانے کے بعد ملازمت سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ یہ محسوس کر رہے تھے کہ اتنی بڑی ذمہ داری سنبھالنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔
جب چاوی نے آخر کار کوچنگ کی ملازمت قبول کی ، تو وہ کلب میں ایک محبوب شخصیت بن گئے ، جس سے انہیں محسوس ہوا کہ کلب کے صدر، جان لاپورٹا کی طرف سے ان کی مناسبیت کے بارے میں شکوک و شبہات برھ گئے ہیں ۔ کیونکہ لاپورٹا ، یہ سمجھتے تھے کہ چاوی کا قطر میں کوچنگ کا تجربہ بارسلونا جیسے باوقار کلب کے لیے کافی نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ لاپورٹا نے مشورہ دیا کہ چاوی کو کلب کی ریزرو ٹیم بارسلونا بی میں کوچنگ شروع کردینی چاہیے تھی، جیسا کہ لوئس اینریک اور پیپ گارڈیوولا جیسے دوسرے کامیاب کوچز نے کیا تھا۔
بارسلونا فٹبال ٹیم کے کوچ چاوی نے بارسلونا کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا
تاہم لاپورٹا ،نے بعد میں کئی وجوہات کی بناء پر چاوی کا ٹیم کے لیے بطور کوچ انتخاب کیا جن میں ایک وجہ بارسلونا کی مالی مشکلات تھیں جس کے سبب وہ ٹیم کے لیے اعلیٰ درجے کے منیجرز کی خدمات افورڈ نہیں کرسکتے تھے ۔
چاوی کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بارسلونا کی کارکردگی میں بہتری آئی۔ تاہم انہیں بحثیت کوچ بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جیسا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے وہ ٹیم کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں زیادہ کامیاب نہ ہوسکے ۔ لیکن پھر بھی چاوی اپنے پہلے سیزن میں ٹیم کی قیادت کرنےاور لیگ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے، اور اپنے حریفوں سے 10 پوائنٹس آگے رہے۔
زاوی نے ایرلنگ ہالینڈ اور برنارڈو سلوا جیسے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی کوشش کی، لیکن بارسلونا کی مالی صورتحال نے اسے ناممکن بنا دیا۔ اس کے بجائے، چاوی کو اسکواڈ کو جواؤ کینسلو ،اور جواؤ فیلکس ،جیسے کھلاڑیوں کو شامل کرنا پڑا جنہیں وہ ٹیم کے لیے زیادہ اہم نہیں سمجھتے تھے۔
مزید برآں، جب کلب کے اندر اس کے اتحادیوں، جیسا کہ ڈائریکٹرز میٹیو الیمانی اور جورڈی کروف، کو ملازمتوں سے برطرف کرکے کو ڈیکو کو رکھا گیا ، جو ہوسکتا ہے ، مینیجر کے طور پر چاوی کی صلاحیتوں کی مکمل حمایت نہ کرے ۔ اس سے چاوی نے خود کو ٹیم سے الگ تھلگ محسوس کیا جو ان کی بارسلونا جیسے فٹبال کلب کو خیر آباد کہنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ تاہم چاوی شائقین میں مقبول ہیں ، اور صدر لاپورٹا تک کو امید ہے کہ چاوی اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں گے ۔
بارسلونا فٹبال ٹیم کے کوچ چاوی نے بارسلونا کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا
کرسمس سے پہلے ایسے واقعات پیش آئے جن سے چاوی کو اپنی پوزیشن کے بارے میں غیر یقینی محسوس ہوئی ۔ سب سے پہلے، لاپورٹا نے صحافیوں کو اشارہ کیا کہ بارسلونا بی کے کوچ رافا مارکیز چاوی کے چلے جانے کی صورت میں ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے بعد، اینٹورپ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں، جب چاوی نے پہلے ہی اسکواڈ کا فیصلہ کر لیا تھا اس کے باوجود لاپورٹا نے کچھ اسٹار کھلاڑیوں کو لائن اپ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کارروائی نے لوگوں کو حیران کر دیا ۔ کیونکہ یہ چاوی کے فیصلوں پر اعتماد کی کمی کا اشارہ تھا ۔
اس کے علاوہ ٹریننگ میں سخت محنت کے باوجود ٹیم کی کارکردگی گزشتہ سیزن کے مقابلے میں خراب رہی ۔ کلب کے اندر سے اس کے تربیتی طریقوں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں، اور تربیتی سیشن کے دوران ڈیکو ، کی نگرانی کو وہ اپنے اختیارات کو مجروح کرنے کی وجہ سمجھتا ہے اور اس عمل کو اپنی بے عزتی کے طور پر دیکھتا ہے۔ اور چاوی کو لگتا ہے کہ وہ منیجر کے طور پر جس عزت کا مستحق ہے وہ اسے نہیں مل رہی۔
چاوی بحثیت کوچ یہ سمجھتا ہے کہ کلب کی توجہ مستقبل کے لیے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی بجائے ، کلب کا مقصد بڑی ٹرافیاں جیتنا اور پرکشش فٹ بال کھیلنا ہے ۔ یہ تمام وجوہات چاوی کے بارسلونا کلب کو بطور فٹبال کوچ چھوڑنے کے فیصلے کا موجب ہیں ۔تاہم چاوی کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آیا واقعی وہ کوچنگ میں اتنی ہی کامیابی چاہتے تھے جتنی انہوں نے بطور کھلاڑی حاصل کی تھی۔
تاہم لاپورٹا نے چاوی سے کہا ہے کہ وہ مستعفی ہونے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، مزید باسلونا ،ہوم گراؤنڈ پر اگلا میچ 24 فروری کو گیٹافے کے خلاف کھیلے گی ۔ اور اس میچ سے قبل 21 فروری کو چیمپئنز لیگ میں بارسلونا کا ناپولی کے خلاف میچ کا نتیجہ بھی سامنے آچکا ہوگا۔ ان دونوں میچوں کے نتائج چاوی کے مستقبل کے فیصلے کو متاثر کریں گے ۔
دونوں میچوں میں ہارنے کا مطلب ہے €9.6 ملین سے محروم ہونا ۔ اس نقصان سے بارسلونا کلب کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید برآں، ہارنا ٹیم کے لیے نفسیاتی طور پر ایک بڑا دھچکا ہو گا، بنیادی طور پر ان کا مسابقتی سیزن ختم ہو جائے گا۔اور اس سے کلب کے اندر لاپورٹا کی ساکھ اور پوزیشن کو بھی نقصان پہنچے گا۔