
Daria Kasatkina insists she has been 'given guarantees' on safety of gay players in Saudi Arabia
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق ٹینس پلیئر ڈاریا کساتکینا، کھلے عام ہم جنس پرست ہیں، وہ اس سال نومبر میں ریاض میں منعقد ہونے والے ڈبلیو ٹی اے فائنلز حصہ لینگی ، کیونکہ انہیں سعودی عرب میں ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.
اس پر کساتکینا نے کہا کہ وہ خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ دوسرے ہم جنس پرستوں کو بھی حصہ لینے میں آرام محسوس کرنا چاہیے۔
تاہم گزشتہ سال، کساتکینا ٹینس ایونٹ کے لیے سعودی عرب جانے سے پریشان تھیں۔ ان کا خیال تھا کہ ملک میں بہت سے مسائل ہیں۔جس وجہ سے سعودی عرب میں فائنل منعقد ہونے کے بارے میں اسے خدشات تھے۔ تاہم، اب وہ تسلیم کرتی ہیں کہ سعودی حکومت کھیلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں اور انہیں ترقی دینا چاہتے ہیں۔ وہ سوچتی ہے کہ یہ مثبت اقدام لوگوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو کھیل دیکھنے، کھیلنے اور ان میں شامل ہونے میں مدد دے سکتا ہے .