
World Open Squash Tournament, Hamza Khan lost the opening round in Cairo
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق حمزہ خان کا ورلڈ اوپن اسکواش کا سفر جمعہ کو قاہرہ میں سوئٹزرلینڈ کے نکولس مولر کے ہاتھوں پہلے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ ختم ہی ہوگیا۔
نصف ملین سے زیادہ کی انعامی رقم کے ایونٹ میں سوئس کھلاڑی نے 39 منٹ میں 11-9، 11-6، 9-11، 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کھلاڑی شاہجہان خان بھی یوسف ابراہیم (مصر) کے خلاف اپنے پہلے راؤنڈ میچ میں 11-2، 11-9، 14-12 سے ہار گئے۔