Tuesday, January 21, 2025
HomeTop News’سب سے پہلے امریکا‘ کے نعرے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے...

’سب سے پہلے امریکا‘ کے نعرے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر دوسری مدت کے لیے حلف اٹھالیا، انہوں نے خطاب میں امیگریشن قوانین، گرین پالیسی کے خاتمے، خام تیل کی پیداوار بڑھانے اور دیگر ممالک پر ٹیکس و ٹیرف عائد کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے فوری احکامات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے کیپیٹل ہل میں عہدے کا حلف اٹھایا، ان سے پہلے نائب صدر جے ڈی وینس نے عہدے کا حلف اٹھایا۔

دوسری دفعہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، آج سے ہمارا ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، اور دنیا بھر میں دوبارہ اس کی عزت کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارا فائدہ اٹھائیں، ٹرمپ انتظامیہ میں ہر ایک دن میں ’امریکا سب سے پہلے‘ کے نظریے پر کار بند رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے، مزید کہا کہ ہماری ’اولین ترجیح‘ ایک آزاد، قابل فخر اور خوشحال قوم بنانا ہے، امریکا جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقتور، مضبوط اور غیر معمولی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پر امید ایوان صدر میں واپس آئے ہیں کہ ہم قومی کامیابی کے ایک سنسنی خیز نئے دور کے آغاز پر ہیں، مزید کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر پھیل رہی ہے، امریکا کے پاس پوری دنیا میں فائدہ اٹھانے کا موقع ہے، جو پہلے کبھی نہیں تھا۔

اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی بابت بات کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو اعتماد کے بحران کا سامنا ہے، کئی برسوں سے ایک بنیاد پرست اور بدعنوان اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے شہریوں سے طاقت اور دولت چھین لی ہے جبکہ ہمارے معاشرے کے ستون ٹوٹ چکے ہیں اور بظاہر مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتیں امریکی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہیں، اور خطرناک مجرموں کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا ہے، جو دنیا بھر سے ہمارے ملک میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہوئے۔

Latest articles

اسٹیو اسمتھ کو کہنی کی چوٹ کے بعد میڈیکل کلیئرنس مل گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی ایس اے) نے پیر کو...

غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 2025 کیلئے پی سی بی سے کتنے اضافی ڈالر وصول کریں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ پاکستان...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

ویمن انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ:انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مشترکہ باؤلنگ کی کوشش، جس کے بعد وکٹ...

More like this