Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsپاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر قومی عزم اور فوجی طاقت...

پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

Published on

پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے مظفر آباد کا دورہ کیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور ان کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، بھارت کا کشمیر پر قبضہ غیر قانونی اور عالمی قوانین کے خلاف ہے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے ساریاں سیکٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئےجنرل عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا پورے قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج خطرے سے بخوبی واقف ہے اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

آرمی چیف نے پاکستان میں بھارتی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کا بھی ذکر کیا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی بین الاقوامی قوانین اور اقتدار کے منافی ہیں، بھارت کی دیگر ممالک کے امور میں مداخلت بے نقاب ہو چکی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کا شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسے تمام عزائم خاک میں ملا دے گا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this