Sunday, January 12, 2025
HomeTop Newsامریکی صدارتی الیکشن: کئی ریاستوں میں پولنگ ختم، نتائج آنے کا سلسلہ...

امریکی صدارتی الیکشن: کئی ریاستوں میں پولنگ ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں اب تک 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 248 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

امریکی صدر کے انتخاب کے لیے انڈیانا، کینٹکی، ورجینیا، ورمونٹ، جارجیا الاباما، کنیکٹی کٹ، فلوریڈا، پنسلوینیا سمیت دیگر کئی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

پانسہ پلٹنے والی ریاستوں نارتھ کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ میں بھی پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔

الاسکا میں 11 بجے دن پولنگ ختم ہو ئی
سب سے آخر میں الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ ختم ہوئی۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیرس کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔

انڈیانا، کینٹکی، ویسٹ ورجینیا اور ساؤتھ کیرولائنا سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ورمونٹ، میساچیوسیٹس، میری لینڈ اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کملا ہیرس کامیاب رہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن 182 اور ڈیموکریٹس 150 نشستوں پر کامیاب ہو گئی جبکہ سینیٹ میں ری پبلکن کی 51 اور ڈیمو کریٹس کی 43 نشستیں ہو گئیں۔

کسی بھی امیدوار کو امریکی صدر بننے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، 7 سوئنگ ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ جیت کا فیصلہ کریں گے۔

سوئنگ ریاستوں میں ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی 50 میں سے 43 ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کی پوزیشن پہلے ہی واضح ہے۔

امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈی سی میں 538 الیکٹورل کالجز ہیں۔

امریکی صدربننے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ جیتنا لازمی ہو گا۔

کیلیفورنیا 54 الیکٹورل کالجز کے ساتھ سرِ فہرست ہے، 7 کروڑ 89 لاکھ افراد 5 نومبر کے الیکشن سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں، ووٹرز نے گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں ایوانِ نمائندگان کے 435 ارکان کو منتخب کرنے کے لیے حصہ لیا ہے۔

ایوانِ نمائندگان پر کنٹرول کیلئے 218 سیٹیں درکار
ایوانِ نمائندگان پر کنٹرول کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں۔

امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہو گا، اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں۔

11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہو گا۔

ٹیکساس میں ڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی کامیاب
ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے ڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی کامیاب ہو گئے۔

امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکنِ ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے، وہ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

Latest articles

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

پی سی بی کے چیئرمین نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا اچانک دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

More like this

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...