Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالیورو 2024 گروپ ای میں یوکرین کی پہلی کامیابی سلوواکیہ کو 2-1...

یورو 2024 گروپ ای میں یوکرین کی پہلی کامیابی سلوواکیہ کو 2-1 سے شکست

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق یورو 2024 ٹورنامنٹ میں یوکرین اور سلواکیہ آمنے سامنے تھے جہاں ایوان شرانز نے کھیل کے 17 منٹ کے بعد سلوواکیہ کو برتری دلائی، جو ان کا دو میچوں میں دوسرا گول تھا، لیکن یوکرین نے واپسی کرتے ہوئے ایک بڑی جیت حاصل کی، کیونکہ شاپارنکو نے 54ویں منٹ میں یوکرین کے لیے برابری کا گول کیا، اولیکساندر زنچینکو کی کراس کو قریب سے گول میں بھیج دیا، اور پھر یارمچک نے کھیل ختم ہونے سے دس منٹ پہلے اہم تین پوائنٹس یقینی بنائے رومن یارمچک نے یوکرین کے لیے ایک اہم گول کیا جس کی بدولت انہوں نے سلوواکیا کے خلاف شاندار واپسی کی اور اپنی یورو 2024 کی مہم کو زندہ رکھا۔

ویلنشیا کے اسٹرائیکر یارمچک نے میدان میں آنے کے 13 منٹ بعد اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔یارمچک نے میکولا شاپارنکو کے اوپر سے دیے گئے پاس کو سمجھداری سے گول میں تبدیل کیا.

یہ پہلا موقع ہے جب یوکرین نے یورو میں پیچھے سے آکر میچ جیتا ہے، اس سے پہلے انہوں نے 2012 میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔میچ کے اختتام پر جذباتی مناظر تھے جب یارمچک آنسوؤں میں تھے اور یوکرینی کھلاڑیوں نے ایک اہم جیت کے بعد اپنے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

سلوواکیا اب بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ ان کی توجہ اب اپنے آخری گروپ میچ میں رومانیہ کے خلاف ہوگی۔
جبکہ یوکرین اب ہفتہ کو اپنے دوسرے گروپ اسٹیج میچ میں بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this