اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق لیورپول فٹ بال کلب نے تصدیق کی ہے کہ مڈفیلڈر تھیاگو الکانٹارا اور ڈیفنڈر جوئل میٹیپ اس سیزن کے اختتام کے بعد کلب چھوڑ دیں گے۔ 33 سالہ تھیاگو، جو ہسپانوی قومی ٹیم کے لیے کھیلتے تھے، 2020 میں بائرن میونخ سے لیورپول میں شامل ہوئے۔ انھوں نے لیورپول کے لیے 98 میچز کھیلے۔
32 سالہ میٹیپ، شالکے کے سابق کھلاڑی، 2016 سے لیورپول کے ساتھ ہیں، انہوں نے لیور پول کے لیے 201 میچز کھیلے اور 11 گول کیے ۔ دونوں کھلاڑی اس سیزن میں انجریز میں مبتلا ہوگئے جس وجہ سے انہوں نے اس سیزن میں کم میچز میں شرکت کی .
میٹیپ دسمبر میں گھٹنے ک میں چوٹ لگنے کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں، جب کہ تھیاگو فروری میں کولہے کی انجری سے واپس آئے ، لیکن پٹھوں میں تکلیف کی وجہ سے وہ دوبارہ باہر ہو گئے تھے۔