Friday, July 5, 2024
Top Newsسور کا گردہ لگوانے والا دنیا کا پہلا مریض چل بسا

سور کا گردہ لگوانے والا دنیا کا پہلا مریض چل بسا

سور کا گردہ لگوانے والا دنیا کا پہلا مریض چل بسا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے گردے کی پیوند کاری کروانے والا پہلا مریض رچرڈ ’رک‘ سلیمن دو ماہ بعد دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ 62 سالہ مریض رچرڈ سلیمن کو مارچ 2024 میں امریکہ کے میساچوسٹس جنرل اسپتال میں سور کے گردے کی جین میں تبدیلی کر کے ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔

مریض کو لگایا جانے والا گردہ میساچوسٹس کی ایک بائیو ٹیک کمپنی ‘ای جینیسس’ نے اسپتال کو دیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سور کے گردے سے خطرناک جین کو نکال کر چند انسانی جین ڈال کر ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔

رچرڈ سلیمن پہلے شخص تھے جن پر مخصوص طریقہ کار کے ذریعے خنزیر کے گردے ٹرانسلانٹ کیے گئے تھے، اس سے پہلے ایک تجربے کے طور پر سور کے گردے عارضی طور پر ذہنی طور پر مردہ لوگوں پر ٹرانسپلانٹ کیے گئے تھے۔

سرجری کرنے والی ٹیم نے اپنے بیان میں رچرڈ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ “ہمارے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں کہ ان کا انتقال حالیہ ٹرانسپلانٹ کا نتیجہ ہے۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 اور 2023 میں دو لوگوں نے سور کے دل کی پیوند کاری کروائی تھی تاہم دونوں کی سرجری کے کچھ ماہ بعد ہی موت ہوگئی تھی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...