Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانسعودی وزیر خارجہ کی زیر قیادت وفد کا دورہ ،پاک سعودیہ سٹریٹجک...

سعودی وزیر خارجہ کی زیر قیادت وفد کا دورہ ،پاک سعودیہ سٹریٹجک اور تجارتی شراکت داری کے نئے دور کاآغاز ہے،وزیراعظم

Published on

سعودی وزیر خارجہ کی زیر قیادت وفد کا دورہ ،پاک سعودیہ سٹریٹجک اور تجارتی شراکت داری کے نئے دور کاآغاز ہے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیاہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، سعودی وزیر خارجہ کی زیر قیادت وفد کا دورہ پاک سعودیہ سٹریٹجک اور تجارتی شراکت داری کے نئے دور کاآغاز ہے جبکہ سعودی وزیرخارجہ فیصل فرحان السعود نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی و سرمایہ کاری ، شراکتداری کو مزید فروغ دینے کے لئے سعودی عزم کا اعادہ کیاہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی زیر قیادت سعودی وفد نے وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔

سعودی وفد میں نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری انجینئر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت انجنیئر عبدالرحمن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل انجنیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، سید محسن رضا نقوی، جام کمال خان، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور حکومتی حکام بھی شامل تھے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ ، اقتصادی اور سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔سعودی وزیرِ خارجہ شہزاد فیصل بن فرحال آل سعود نے پاکستان سعودیہ تعلقات کی مضبوطی، تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور اس کے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام اداروں کے تعاون اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی۔ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

مکہ میں اس ماہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی پرتپاک اور مفید ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر خارجہ کی زیر قیادت سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے اور اس سے باہمی طور پر مفید اقتصادی تعاون کے خصوصی حوالے سے دوطرفہ تعلقات کو مظبوط بنانے کے ، دونوں ممالک کے پختہ عزم کی عکاسی ہو تی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریقین کونئے انتظام کے تحت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے پہلے مرحلے کو تیز کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

۔ ۔دورہ، پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا شکر گزار ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے۔ اس موقع پر وفد نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی وفد کا دورہ پاکستان، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے تناظر میں ہو رہا ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...