Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsاسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 739 پوائنٹس نیچے آگیا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 739 پوائنٹس نیچے آگیا

Published on

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 739 پوائنٹس نیچے آگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 739 پوائنٹس نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 4 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 739 پوائنٹس یا 1.16 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 73 پر آ گیا ہے، جو گزشتہ روز 63 ہزار 813 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 26 جنوری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 484 پوائنٹس کمی ہوئی تھی، جبکہ اس سے ایک روز قبل 25 جنوری کو انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے چلا گیا تھا۔

تاہم، 24 جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، اور انڈیکس انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 822 پر جا پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this