امن وامان اورعوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے،صدر مملکت
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امن وامان اورعوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے ملک پاکستان کے امن وامان کوصورت خراب نہیں ہونے دینگے، دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔
پاک فوج کے شہداء ہمارے ہیروںہیں کسی صورت بھی انکی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا ،” آن لا ئن” کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہا ر صدرپاکستان آصف علی زرداری نے گزشتہ روز پیر آف شہبازپور شریف و سربراہ سیاسی امور مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حیدر حسنی سے ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔
پاک فوج کے شہداء ہمارے ہیروںہیں کسی صورت بھی انکی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔پاک فوج اورملکی سلامتی کیخلاف کسی صورت کسی کوبھی کھیلنے کی اجازت نہیں۔امن وامان اورعوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے ملک پاکستان کے امن وامان کوصورت خراب نہیں ہونے دینگے۔