Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

بلوچ ’لاپتہ طلبہ‘ کی عدم بازیابی پر نگران وزیر اعظم 29 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

Untitled design (18)

بلوچ ’لاپتہ طلبہ‘ کی عدم بازیابی پر نگران وزیر اعظم 29 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کیس میں بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو 29 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایمان مزاری کی درخواست پر بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتا بلوچ طلبہ کو عدالت پیش کیا جائے، ورنہ وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ سمیت عدالت میں حاضر ہوں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم اور وزرا کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرنے کی استدعا کی، اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں، یہاں سب کا مذاق بنایا جا رہا ہے، اس ملک کے لوگوں کی اس سے بڑھ کر توہین کیا ہوگی کہ یہاں سے لوگ لاپتا ہو رہے ہیں۔

سماعت کے آغاز میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے وزرا کمیٹی کے اجلاس کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی،ایک صفحے پر مشتمل 6 نکات کی رپورٹ پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے رپورٹ کے حوالے سے ریمارکس دیے کہ یہ رپورٹ عدالت کے لیے باعث شرم ہے، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں احساس ہونا چاہیے تھا کہ یہ بلوچ طلبہ کا معاملہ ہے، اس کے بعد عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ تین وزرا پر مشتمل کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کی عدالت میں پیشی کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ دوگل صاحب پہلے تو آپ کو بتادیں کہ یہ کیس ہے کیا تاکہ صورتحال واضح ہو جائے، آج اس کیس کی اکیسویں تاریخ تھی، اس سے قبل یہ کیس جسٹس اطہر من اللہ کے پاس تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر کمیشن قائم ہوا اور اس میں سوالات پیش کیے گئے، جبری گمشدگیوں کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجا گیا، یہ صرف ایک کا نہیں بلکہ 55 طالب علموں کا معامہ تھا۔

عدالت نے کہا کہ ہم نے ملک کے وزیر اعظم کو معاملہ بھیجا، وزیر اعظم کو خود احساس ہونا چاہیے تھا، ہمیں لگا تھا کہ وزیر اعظم خود پیش ہوکر کہیں گے یہ ہمارے بچے ہیں، مگر آپ رپورٹ پڑھیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی معاملہ ہوتا ہے، اسے متعلقہ وزارت دیکھتی ہے یا سب کمیٹی کے سامنے بھیجا جاتا ہے، اس کے بعد کمیٹی اسے وزیر اعظم اور کابینہ کے ساتھ شئیر کرتی ہے.اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جو کمیشن قائم ہوا اس میں ہائی پروفائل لوگ شامل تھے لیکن اس کے باوجود کوئی پیش رفت کیوں نہیں ہوئی؟ کمیشن کا اصل مقصد تو لاپتا افراد کو بازیاب کروانا تھا مگر لاپتا افراد کمیشن نے کوئی کام نہیں کیا، یہ بہت بڑا المیہ ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ یہ کمیشن صرف عدالتی فیصلوں کو بائی پاس کرنے کے لیے بنا ہے، عدالت نے تو اپنا کام کرنا ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، آج اکیسویں تاریخ پر بھی ہم اسی جگہ ھڑے ہیں، ہمیں لگا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں تبدیل ہوں گی اور لوگ واپس آجائیں گے، اب کیا ہم یہ معاملہ اقوام متحدہ کو بھیجیں اور اپنے ملک کی بے عزتی کروائیں؟

بعد ازاں عدالت نے وزیر اعظم کو اعلی عہدیداران سمیت طلب کر کے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ یہ کمیشن 2011 میں لاپتا افراد کا سراغ لگانے اور اس کے ذمہ دار افراد یا تنظیموں پر ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے یا ناکام ہونے کی صورت میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت پر جواب دینے کے لیے سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی گزشتہ سال ستمبر میں اسی طرح کے ایک کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

دوران سماعت انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ وہ کوئی جھوٹا بہانا پیش نہیں کریں گے۔

تقریباً ایک ماہ قبل بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ذیلی کمیٹی کے اندازوں کے مطابق بلوچستان میں 50 افراد جبری لاپتا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ہمیں شکایات موصول ہوتی ہیں، جس میں وہ ہمیں 5 ہزار نام بتاتے ہیں اور دعوی کرتے ہیں کہ یہ لاپتا ہیں، عبوری وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ لاپتا افراد کے ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کے کسی بھی بہترین طریقہ کار کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Post navigation

Previous: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی طیارے سے اتار دیا گیا
Next: سیم آلٹمین بطور سی ای او اوپن اے آئی میں واپس آئیں گے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.