Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سانحۂ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

سانحۂ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحۂ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کر دیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحۂ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل، قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے ’کورٹس آف اپیل‘ میں نظرِ ثانی کے لیے ارسال کیا گیا تھا، 19 مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عمل درآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپریل 2024ء میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللّٰہ ولد میر داد خان، لئیق احمد ولد منظور احمد، امجد علی ولد منظور احمد، یاسر نواز ولد امیر نواز خان، سعید عالم ولد معاذ اللّٰہ خان کی سزا معاف کی گئی ہے۔

زاہد خان ولد محمد نبی، محمد سلیمان ولد سعید غنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر کی بھی سزا معاف کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظور حسین اور محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کی سزا بھی معاف کی گئی ہے۔

بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللّٰہ ولد میر داد خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

ہیڈ کوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمر گرہ پر حملے میں ملوث محمد الیاس کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص کو 2 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی تھی۔

آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث محمد سلمان کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان کو 2 سال قید بامشقت اور راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث امجد علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز، سعید عالم اور زاہد خان، کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث حمزہ شریف کو 2 جبکہ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ کو بھی 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس اور منیب احمد 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد بلاول کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

Tags: آئی ایس پی آر اعلان انٹر سروسز پبلک ریلیشنز سانحہ 9 مئی سزاؤں مجرمان معافی

Post navigation

Previous: رینجرز کے گول کیپر جیک بٹ لینڈ انجری کے باعث سیلٹک کے خلاف اہم میچ سے باہر
Next: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.