Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ٹیلی نار موبائل کمپنی کا پاکستان میں اپنے سفر کے اختتام کا اعلان !

telenor

ٹیلی نار موبائل کمپنی کا پاکستان میں اپنے سفر کے اختتام کا اعلان !

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑنے جا رہا ہے، وفاقی حکومت کو ٹیلی کام کمپنیوں کے مسائل سے آگاہ کیا لیکن حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ خراب معاشی صورتحال کے باعث ایک بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کے رکن میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’خراب معاشی حالات کے باعث ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی جا رہی ہے۔‘

وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ ’خراب معاشی حالات کے باوجود ٹیلی کام شعبے میں نئی کمپنیاں آ رہی ہیں۔ ملک میں غیر معیاری انٹرنیٹ کی بنیادی وجہ ایل سیز نہ کھلنا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے ٹیلی کام انڈسٹری کی ایل سیز پر پابندی ہے۔‘

ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’جب مشینری درآمد نہیں کریں گے تو معیاری انٹرنیٹ کہاں سے ملے گا۔ اس وقت ملک میں فائبر آپٹک کی قلت ہے، جتنی فائبر آپٹک چاہیے دستیاب نہیں ہے جبکہ مائیکرو ویو پر سگنلز کے ذریعے انٹرنیٹ چل رہا ہے۔‘

ٹیلی نار کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم بدھ کی شب وزارت آئی ٹی کی جانب سے اس خبر کی تردید جاری کی گئی کہ ’ٹیلی نار کمپنی کے ملک چھوڑ کر جانے کی بات سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے. ایڈیشنل سیکریٹری کا موقف تھا کہ ایل سیز کی بندش سے کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے. ایڈیشنل سیکریٹری نے ٹیلی کام کمپنیوں کو درپیش مسائل پر بات کی۔‘

چیئرمین قائمہ کمیٹی میر خان محمد جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’وزارت آئی ٹی حکام کی جانب سے ٹیلی نار کمپنی کا پاکستان چھوڑنے سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی ٹی حکام نے یہ بتایا تو تھا کہ ٹیلی نار پاکستان سے چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کرچکی ہے اور وزارت کی جانب سے اب اس خبر کی تردید آنا حیرت انگیز ہے۔‘

Post navigation

Previous: ولاگرز کو پیسے دینے کا الزام،آصف زرداری اور جمائما گولڈ سمتھ آمنے سامنے
Next: ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کی بطور (آر اوز) تعیناتی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ معطل کردیا

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.