Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فارورڈ بلاک کی خبریں آرہی ہیں، وزیر اطلاعات

1076804_7795417_Tarrar-2_updates

تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فارورڈ بلاک کی خبریں آرہی ہیں، وزیر اطلاعات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، فارورڈ بلاک کی خبریں آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم خود اعلان کریں گے، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جو دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے جلد خوشخبری آئے گی، غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے، ٹیکس کابوجھ وہ اٹھائے گا جس میں بوجھ اٹھانےکی طاقت ہو، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق پر کل وزیر خزانہ کی ایک پریس بریفنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں وہ تفصیل سے تمام معاملات پر روشنی ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام تر توجہ روپیہ مستحکم کرنے پر ہے اور روپیہ مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے، معیشت مستحکم ہوتی نظر آرہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، فارورڈ بلاک کی خبریں آرہی ہیں، تحریک انصاف قومی جماعت ہے لیکن رویہ چھوٹے بچوں والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی دھارے میں آئے اور مثبت سیاست کرے، معیشت کے حوالے سے تجاویز دے، عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمارا ایک ہدف دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہے، وزیراعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ پہلے بھی امن قائم کیا تھا، اب بھی کریں گے، ہمیں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پورا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر حملے میں ہلاک دہشت گرد کریم جان لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا، یہ انتہائی حساس اور تشویشناک معاملہ ہے، دیکھنا ہوگا کہ ایسی فہرستوں میں ایسے کتنے لوگ ہیں جو اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہیں جن میں ریاستی اداروں پر حملے کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پر حملہ معیشت پر حملے کے مترادف تھا، حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

احد چیمہ کے بچوں کی فیس معاف کرنے پر پرنسپل ایچی سن کالج کے استعفیٰ سے متعلق سوال کے جواب میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایچیسن کالج کے پرنسل کے استعفے کے معاملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد چیمہ کے بچے 3 سال سے وہاں زیرتعلیم ہیں نہیں تھے، انہوں نے جائز طریقے سے درخواست لکھی، اس لیے ان کی فیس معاف کی گئی.

Tags: ایف بی آر تحریک انصاف ڈیجیٹائزیشن عطا اللہ تارڑ وزیر اطلاعات

Post navigation

Previous: اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ، سینیٹر مشتاق اور منتظمین کیخلاف مقدمہ درج
Next: رمضان کے پہلے عشرے میں کتنی تعداد میں زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی !

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.