’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘، سرپرائز ڈے کی پانچویں سالگرہ
اردو انٹرنیشنل(مانیٹرمگ ڈیسک) سرپرائز ڈے یعنی 27 فروری 2019 کو پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔
27 فروری کو پاکستان کی فضا میں ہونے والی اس مختصر فضائی لڑائی کے دوران شاہینوں نے بھارتی طیارے کو مار گرایا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا گیا.
اس آپریشن کے ہیروز ونگ کمانڈرنعمان علی تھے جنہوں نے ابھی نندن کا طیارہ مار گرایا تھا.
پاکستان کی حراست میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستانی چائے کی تعریف کی اور ان کا کہا ہوا جملہ “ٹی از فنٹاسٹک” جو نہ صرف اس وقت کافی مشہور ہوا تھا بلکہ پانچ سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے برقرار ہیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے اس آپریشن کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کا نام دیا تھا۔
پاکستانی کی طرف سے ملنے والہ چائے کا یہ سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھلا پائے گا۔ عالمی میڈیا کے خبروں کے مطابق ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی.
واضح رہے کہ پاک فوج نے روایت کے مطابق ابھی نندن کی اچھی خاطر تواضع کرنے کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت 60 گھنٹے کے بعد رہا کر دیا تھا.