Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 راؤنڈ کے دوران انگلینڈ نے جمعرات کو ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف (181)کے تعاقب میں انگلینڈ نے 17.3 اوورز میں کامیابی حاصل کی۔

فل سالٹ اور جونی بیئرسٹو نے تیسری وکٹ کے لیے 44 گیندوں میں 97 ناقابل شکست رنز جوڑ کر انگلینڈ کو سپر 8 کے اپنے ابتدائی کھیل میں اہم جیت دلائی۔

سالٹ 47 گیندوں پر 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے.

بیئرسٹو نے بھی 26 گیندوں میں 5چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی جسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کی ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 4-180 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹھوس شروعات کی جس میں اوپنرز جانسن چارلس اور برینڈن کنگ نے شاندار بلے بازی کی.

چارلس نے 34 گیندوں میں 38 رنز بنائے.

ویسٹ انڈیز کا اسکور 10 اوورز کے بعد 82/0 تھا اور انہیں اننگز کے دوسرے ہاف میں مضبوط بلے بازی کے مظاہرہ کی ضرورت تھی اور کپتان روومین پاول نے 17 گیندوں میں 36 رنز بنائے جس میں 5 چھکے شامل تھے۔

لیکن انگلینڈ نے آخری پانچ اوورز کے دوران ونڈیز کے بلے بازوں کو قابو میں رکھا 43 رنز دے کر دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

شیرفین ردرفورڈ 15 گیندوں پر ایک چوکا اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید چار اوورز میں 1-21 کے اعداد و شمار کے ساتھ بہترین باولر تھے جوفرا آرچر، معین علی اور لیام لیونگ اسٹون نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this