الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی، سپر 8 کی امیدیں زندہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پیر کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے تیسرے میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے دو میچوں میں امریکہ اور بھارت کے خلاف پ شکست کے بعد پاکستان نے کینیڈا کے خلاف واپسی کی اور یک طرفہ جیت درج کرنے میں کامیاب رہا۔

پاکستان کی 107 رنز ہدف کے تعاقب میں شروعات مشکل رہی کیونکہ وہ پہلے چار اوورز میں کوئی باؤنڈری لگانے میں ناکام رہےصائم ایوب جلد ہی صرف 6 رنز بنانے کے بعد پویلین روانہ ہوگئے.

تاہم پاکستان نے احتیاط کے ساتھ کھیلنا جاری رکھا کیونکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 63 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابرنے 33 رنز پر اپنی وکٹ گنوا دی لیکن رضوان پچ پر موجود رہے انہوں نے 53 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور 17.3 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا.

اس سے قبل پہلی اننگز میں آج دن پاکستانی باؤلرز کا تھا کیونکہ کینیڈین بلے بازوں کے پاس ان کے حملے کا کوئی جواب نہیں تھا محمد عامر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف سبھی نے گیند کے ساتھ اپنا شاندار کردار ادا کیا کیونکہ گرین شرٹس نے نیویارک میں کینیڈا کو 106-7 تک محدود رکھا.

عامر نے کینیڈا کو پہلا دھچکا اوپنر نونیت دھالیوال کو تیسرے اوور میں انسونگر سے کلین بولڈ کر دیا شاہین نےبھی چھٹے اوور میں میچ کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی باؤلرز نے اپنا حملہ جاری رکھا اور کینیڈین بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجتے رہے لیکن وہ ایرون جانسن کے خلاف جدوجہد کرتے رہے جنہوں نے دلیرانہ اننگز کھیلی اور 44 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

عامر اور رؤف نے 2 جبکہ نسیم اور شاہین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this