ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نیو یارک کا نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم گرانےکا فیصلہ
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ک2024کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے لیے بنایا گیا تھااسٹیڈیم کو 6 ہفتوں میں گرادیا جائےگا نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیو یارک میں نیا اسٹیڈیم بنانے اور ورلڈ کپ کے 8 میچوں کی میزبانی کے لیے نساؤ کاؤنٹی کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔
جنوری میں اس اسٹیڈیم کی تعمیر شروع ہوئی اور اپریل میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی اور مئی تک اس اسٹیڈیم کا کام مکمل ہو گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شروع ہونے کے بعد نیویارک کے اس گراؤنڈ کی پچز پر کافی تنقید کی گئی.