اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق انٹر میامی سٹار لیونل میسی نے حال ہی میں اشارہ دیا تھا کہ شائقین کی توقعات سے ہٹ کر جلد ہی فٹ بال سے ریٹائر ہو سکتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں، 36 سالہ میسی نے فٹ بال کے بعد زندگی کے بارے میں اپنے خدشات اور خیالات کے بارے میں کھل کر بات کی
میسی نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے شاندار کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں اور ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کے لیے تیار نہ ہونے کے خوف کا اظہار کیا۔
“میں فٹ بال چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوں، میں نے ساری زندگی یہ کیا ہے۔ میں تربیت اور کھیلوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ مجھے یہ خوف لاحق ہے کہ سب کچھ ختم ہونے والا ہے۔”
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ جس کلب کے لیے کھیلتے ہیں جو ان کے خیال میں یہ ان کا آخری کلب ہوگا۔
“مجھے لگتا ہے کہ انٹر میامی میرا آخری کلب بننے والا ہے۔”
میسی کا انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ 2025 میں ختم ہو جائے گا، جو ممکنہ طور پر ان کے غیر معمولی کیریئر کے اختتام کی علامت ہے، جس کے دوران انہوں نے فٹ بال کا ہر بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔
دنیا کے سرفہرست کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر، میسی نے کئی چیمپئنز لیگ ٹرافیاں، اسپین اور فرانس میں لیگ ٹائٹل، کوپا امریکہ، اور ارجنٹائن کے ساتھ ورلڈ کپ جیتا ہے۔
انہوں نے دنیا کے بہترین کھلاڑی کے طور پر پہچانتے ہوئے کئی بیلن ڈی آر ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔
میسی کے تبصرے ان جذباتی اور نفسیاتی چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہیں جن کا سامنا بہترین کھلاڑیوں کو اکثر ہوتا ہے جب وہ اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب پہنچتے ہیں۔