اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ، نے اسپینش لالیگا کے میچ میں ریال سوسیڈاد کے خلاف کھیلا ۔ اس میچ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے واحد گول ترکی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کھلاڑی اردا گلر نے کیا ۔ 19 سالہ مڈ فیلڈر نے اسپین کی ٹاپ لیگ لا لیگا میں اپنا پہلا گول ریال میڈرڈ کے لیے پہلے ہاف کے وسط میں کیا ۔
کوچ کارلو اینسیلوٹی نے اس میچ کے لیے ٹیم لائن اپ میں کچھ تبدیلیاں کیں۔ مخالف ٹیم ریال سوسیڈاد نے کھیل کا آغاز اچھا کیا لیکن شروع میں کھیل پر زیادہ کنٹرول رکھنے کے باوجود وہ کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی ۔
ایک اور کھلاڑی، ٹیکفوسا کوبو نے ریال سوسیڈاد کے لیے گول کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کا گول آف سائیڈ پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا ۔
کھیل کا دوسرا ہاف اتنا ہموار نہیں رہا، دونوں ٹیموں کو اچھا کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، ریال میڈرڈ گیم جیتنے میں کامیاب رہا، جس نے انہیں لیگ ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچنے میں مدد کی۔ اب وہ دوسرے نمبر کی ٹیم بارسلونا سے 14 پوائنٹس آگے ہونے کی بنا ءپر پوائنٹس ٹیبل پر سہرِ فہرست مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ ریال میڈرڈ کو لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے اپنے بقیہ پانچ میچوں سے صرف مزید چار پوائنٹس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔