Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لاء لگانے پر معافی مانگ لی

1 minute read
b899ccba-7240-4717-ab02-58d21ceb99ed_16x9_1200x676

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مواخذے کے لیے ہونے والی ووٹنگ سے پہلے ملک میں مارشل لاء لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔ تاہم صدر نے مستعفی ہونے سے گریز کیا ہے۔

ماہرین صدر کی جانب سے اس اقدام کو اپنی صدارت بچانے کی آخری کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ہفتے کو ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں صدر یون سک یول نے کہا کہ وہ دوبارہ مارشل لگانے کی کوشش نہیں کریں گے۔

صدر کا مزید کہنا تھا کہ “منگل کو رات گئے مارشل لا لگانے کا فیصلہ مایوس کن تھا۔ اس دوران شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات اور پریشانی پر مجھے افسوس ہے۔”

جنوبی کوریا کے صدر دو منٹ کی تقریر کے بعد معافی مانگنے والے انداز میں کیمرے کے سامنے جھک گئے اور چلے گئے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے منگل کی شب ملک میں ‘ایمرجنسی مارشل لا’ نافذ کر دیا تھا۔ صدر نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اُن کے پاس آئین کے تحفظ کے لیے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے خطاب میں ملک کی اپوزیشن پر پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے حکومت کو مفلوج کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

صدر کے اس اقدام کے چند گھنٹوں بعد ہی قانون سازوں نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے دیا جس کے بعد صدر نے مارشل لا منسوخ کر دیا تھا۔ قانون سازوں کو پارلیمان جانے سے روکنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، لیکن وہ یہ محاصرہ توڑ کر پارلیمان میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

جنوبی کوریا کے قانون کے تحت، پارلیمنٹ میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ مارشل لا کو اٹھایا جا سکتا ہے، جہاں حزب اختلاف کی ڈیمو کریٹک پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

بعد ازاں جنوبی کوریا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک ایوان میں جمع کرا دی تھی جس پر ہفتے کو ووٹنگ سے قبل صدر نے معافی مانگ لی۔

اگر یون کا مواخذہ ہو جاتا ہے تو انہیں فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا اور ملک کی آئینی عدالت اس معاملے پر غور کے بعد اُنہیں ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق فیصلہ کرے گی، اس عمل میں کئی ہفتے اور مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

Tags: جنوبی کوریا صدر یون سک یول مارشل لاء مستعفی ہونے سے گریز معافی مانگ لی مواخذے ووٹنگ

Post navigation

Previous: کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار جاں بحق
Next: جو روٹ تاریخی ٹیسٹ سنگ میل کے بعد دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.