Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانآئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے ہماری جماعت کے سینیٹرز...

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے ہماری جماعت کے سینیٹرز استعفیٰ دے دیں، اختر مینگل

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجو کو 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

بلوجستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) کے سربراہ اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجو کو فوری طور پر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر کل تک پارٹی کی ہدایت کے مطابق سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عمل مکمل نہ کیا تو آپ دونوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجو نے 26 ویں آئینی ترمیم جسے سینیٹ آف پاکستان سے دو تہائی اکثریت سے منظور کروایا گیا تھا، کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے ایوان بالا سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیمی بل 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔

چیرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ سینیٹ کے 65 ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ سینیٹ کے 4ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this