Saturday, January 11, 2025
Homeپاکستانسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع

Published on

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سعودی عرب کیساتھ بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی )معاہدوں پر متوقع پیشرفت پر نظر ، وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خلیجی خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کی جی ڈی پی 2022 میں 1.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی.

امکان ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور ریکوڈک، ریفائنری، زراعت اور کان کنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے کچھ اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

جام کمال خان نے دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے طاقتور سرکاری وفد کے دو روزہ دورے کے دوران ریکوڈک اور معیشت کے دیگر شعبوں پر متوقع حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) سرمایہ کاری کے سودوں کے علاوہ پاکستان سعودی عرب اور پاکستان کے سرکردہ کاروباری افراد کے درمیان جوائنٹ وینچرز (جے ویز) کے لیے بزنس ٹو بزنس (بی ٹی بی) معاہدوں پر متوقع پیش رفت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے، دورہ آئندہ ہفتے کے آخر دنوں میں متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ یہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد سے پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا، وزیر اعظم نے اپنی دیگر مصروفیات نے ترک کردی ہیں اور شہباز شریف سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے متوقع دورے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے 8 اپریل 2024 کو ریاض میں ہونے والی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم وفد اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے گا اور کارروائی مکمل کرے گا۔

وزیر تجارت ے کہا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں اور حکام نے پاکستانی تاجروں کو معیشت کے تمام شعبوں میں ہم منصبوں سے ملنے اور مشترکہ منصوبوں کی شکل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بی ٹی بی کے کاروباری معاہدے کرنے کے لیے تیار رکھا ہے۔

Latest articles

آگ کے باعث امریکی خواتین فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاس اینجلس سے میامی منتقل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یو ایس ساکر نے اعلان کیا...

پاکستان کے محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورتس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف نے سری...

بنڈس لیگا: بائر لیورکوزن کی بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 3-2 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائر لیورکوسن نے بنڈس لیگا میں...

پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر کو برطانیہ میں نیا عہدہ مل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو...

More like this