Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

سعودی عرب: رواں سال 100 سے زائد غیر ملکیوں کو پھانسی، 21 پاکستانی بھی شامل

1 minute read
saudi-arabia-flag-riyadh-164617-16x9

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب رواں سال اب تک 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت دے چکا ہے، جن میں سے زیادہ تر منشیات سے متعلق جرائم کے مرتکب ہوئے تھے، جو اس بڑے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے جسے انسانی حقوق کے ایک گروپ نے ’غیر معمولی‘ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2023 اور 2022 کے اعداد و شمار سے تقریباً تین گنا ہے، جن میں سعودی حکام نے ہر سال مختلف جرائم کے مرتکب ہونے والے 34 غیر ملکیوں کو سزائے موت دی تھی۔

اس سال سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں میں پاکستان سے 21، یمن سے 20، شام سے 14، نائیجیریا سے 10، مصر سے 9، اردن سے 8 اور ایتھوپیا سے 7 افراد شامل ہیں۔ سوڈان، بھارت اور افغانستان سے بھی 3، 3 جبکہ سری لنکا، اریٹیریا اور فلپائن سے ایک، ایک شہری سزائے موت پانے والوں میں شامل تھا۔

برلن میں قائم یورپی-سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق (ای ایس او ایچ آر) نے کہا کہ اس سال کی پھانسیوں نے پہلے ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گروپ کے ڈائریکٹر لیگل طحہٰ الحجی نے کہا کہ ’یہ ایک سال میں غیر ملکیوں کو پھانسی دینے کی سب سے بڑی تعداد ہے، سعودی عرب نے کبھی ایک سال میں 100 غیر ملکیوں کو پھانسی نہیں دی ہے۔‘

اے ایف پی نے ستمبر میں رپورٹ کیا تھا کہ مجموعی طور پر سعودی عرب نے تین دہائیوں سے زائد عرصے میں اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ پھانسیاں دی ہیں، جو کہ 2022 میں 196 اور 1995 میں 192 کی سطح کو عبور کر چکی ہے۔ اس کے بعد سے پھانسیوں کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے اور اتوار تک اس سال پھانسیوں کی مجموعی تعداد 274 ہوگئی ہے۔

سزائے موت کے استعمال پر سعودی عرب کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے، جسے انسانی حقوق کے گروپوں نے بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششوں کے برخلاف اور تعداد کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اس پر اظہار مذمت کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سلطنت نے 2023 میں چین اور ایران کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ قیدیوں کو پھانسی دی تھی۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے رپورٹ کیا کہ تازہ ترین پھانسی 16 نومبر کو جنوب مغربی علاقے نجران میں ایک یمنی شہری کی تھی جسے خلیجی ریاست میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔

سرکاری میڈیا رپورٹس سے مرتب کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس سے 2024 میں اب تک پھانسی پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 101 ہو گئی۔

Tags: انسانی حقوق سعودی عرب غیر معمولی غیر ملکیوں کو سزائے موت منشیات سے متعلق جرائم یورپی-سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق

Post navigation

Previous: نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر
Next: بیروت میں اسرائیلی فوج کی بمباری: حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف جاں بحق

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Heartbreaking shooting in America 8 innocent children killed, suspect killed in police encounter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکا میں دل دہلا دینے والی فائرنگ: 8 معصوم بچے جاں بحق، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

Decisive stage in Islamabad Second round of US-Iran talks nears, Iranian participation still uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں فیصلہ کن مرحلہ؟ امریکا–ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ قریب، ایرانی شرکت تاحال غیر یقینی

یہ بھی پڑہیے

Babar Azam equals Virat Kohli's record in T20 cricket-X
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

Decisive stage in Islamabad Second round of US-Iran talks nears, Iranian participation still uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں فیصلہ کن مرحلہ؟ امریکا–ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ قریب، ایرانی شرکت تاحال غیر یقینی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Heartbreaking shooting in America 8 innocent children killed, suspect killed in police encounter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکا میں دل دہلا دینے والی فائرنگ: 8 معصوم بچے جاں بحق، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

Decisive stage in Islamabad Second round of US-Iran talks nears, Iranian participation still uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں فیصلہ کن مرحلہ؟ امریکا–ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ قریب، ایرانی شرکت تاحال غیر یقینی

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.