سعودی عرب اور بھارت کا مشترکہ فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بھارت دفاعی تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔
العربیہ کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیت اور تجربات کے تبادلے، مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی صنعتی تعاون، تحقیق و ترقی اور دیگر شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
تمام شعبوں میں تعلقات کو اس طرح سے ترقی دینا جاری رکھا جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے ہو۔ سعودی پارٹنرشپ کونسل نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت ہندوستان کے اہم اقدامات ‘میک ان انڈیا’، ‘سٹارٹ فرام انڈیا’، ‘کلین انڈیا’ اور ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیاہے۔
سعودی عرب اور ہندوستان تمام سیاسی اور اقتصادی سطحوں اور سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں مضبوط تاریخی تعلقات اور مشترکہ تعاون کا اشتراک کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ہندوستان کی آزادی کے بعد 1947 میں شروع ہوئے۔ علاقائی امور اور تجارت میں تعاون کی بدولت یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ سعودی عرب ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔