Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانسلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رہا کردیا گیا :...

سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رہا کردیا گیا : فیملی ذرائع

Published on

سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رہا کردیا گیا : فیملی ذرائع

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رات گئے رہا کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے فیملی ذرائع نے دونوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔

فیملی ذرائع کا بتانا ہےکہ لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرا سے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ،جنہیں رات گئے شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے جن پر پولیس نے دھاوا بول دیا تھا۔

پولیس نے گزشتہ روز لاہور میں سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

More like this