Sunday, January 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالآر ایس ایل چیمپئن شپ، الہلال آر ایس ایل ٹائٹل...

آر ایس ایل چیمپئن شپ، الہلال آر ایس ایل ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک پوائنٹ دور

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق الاحلی کے خلاف میچ میں میلکم الہلال کے ہیرو بن کے ابھرے کیونکہ انہوں نے آر ایس ایل چیمپئن شپ کے میچ میں الہلال کی الاحلی کے خلاف 2-1 کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ الہلال، جو اس سیزن میں آر ایس ایل میں کوئی میچ نہیں ہارے ہیں، نے ہاف ٹائم سے پہلے الاحلی کے ساتھ برابری کے لیے سخت جدوجہد کی۔ الیگزینڈر میترووچ نے ہیڈر کے ساتھ گول کرنے کا ایک موقع گنوا دیا، اور الاحلی نے ابتدائی طور پر مہریز کے ذریعے گول کیا لیکن اس گول کو آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔

دوسرے ہاف میں الہلال نے وقفے کے چھ منٹ بعد اسکور برابر کر دیا۔ میلکم نے بائیں طرف سے ایک بہترین کارنر کک دی، اور میترووچ نے اسے گول میں بدل دیا ، جو کہ آر ایس ایل مہم میں میترووچ کا 24 واں گول تھا ۔
اگرچہ ریفری نے مانیٹر کا استعمال کرتے ہوئے فیصلے کی جانچ پڑتال کی، جس کے بعد گول کی توثیق ہوگئی، جس سے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں آنے والے شائقین بہت خوش ہوئے۔

اس کے بعد الاہلی کی جانب سے عبدالباسط ہندی نے تقریباً گول کر دیا لیکن مہریز کی فری کک سے ان کا ہیڈر کراس بار کے اوپر چلا گیا۔
جیسے ہی کھیل اپنے اختتام کے قریب پہنچا، دونوں ٹیموں کے پاس فاتحانہ گول کرنے کے مواقع تھے۔ الاہلی کے سینٹ میکسمین نے فرمینو کو ایک بہترین پاس بھیجا، لیکن کپتان کا شاٹ کراس بار کے اوپر چلا گیا۔

اس کے بعد، کھیل میں صرف ایک منٹ باقی تھا، جب میلکم نے الہلال کے لیے فاتحانہ گول کیا ۔ اس نے میدان کے وسط میں گیند حاصل کی،اور الاحلی کے ڈیفنڈرز کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے ، سیزن کا اپنا 14 ویں گول داغ دیا۔

یہ فتح الہلال کی آر ایس ایل میں لگاتار 23 ویں جیت تھی، جس سے وہ دوسرے نمبر پر موجود النصر سے 12 پوائنٹس آگے ہے۔ اب ہفتہ کو نچلے درجے کی ٹیم الحزم کے خلاف آنے والے میچ میں الہلال کو ٹائٹل جیتنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار ہے

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this