Wednesday, July 3, 2024
کھیلکرکٹروہت شرما عمران خان کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے...

روہت شرما عمران خان کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے معمر ترین کپتان بن گئے

روہت شرما عمران خان کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے معمر ترین کپتان بن گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے معمر ترین کپتان بن گئے۔

ہفتہ کو روہت کی عمر 37 برس تھی جس سے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سب سے معمر کپتان بن گئے وہ عمران خان کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والے دوسرے معمر ترین کپتان بھی ہیں، جن کی عمر 39 سال اور 172 دن تھی جب پاکستان نے 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

عمران خان . 1992 ون ڈے ورلڈ کپ . 39 سال،172 دن

روہت شرما: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024-37 سال، 60 دن

برائن لارا: 2004 چیمپئنز ٹرافی . 35 سال، 146 دن

واضح رہے کہ روہت نے تاریخی جیت کے بعد تجربہ کار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

دیگر خبریں

Trending

Azam Khan withdraws from Lanka Premier League

اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے

0
اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نےذرائع کےحوالے سے رپورٹ کیا...