Sunday, February 9, 2025
Homeپاکستانفلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم، اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر سینیٹ میں...

فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم، اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر سینیٹ میں قرارداد جمع

Published on

فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم، اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر سینیٹ میں قرارداد جمع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں بے گناہ فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم اور تہران میں اسمٰعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق قرارداد جمع کراودی گئی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ میں جمع کروائی۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اسرائیلی صہیونی ادارے نے تہران میں اسمعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا جس میں ان کی شہادت ہوگئی، اسرائیل نے بیروت میں بھی بلا اشتعال بمباری کی۔۔

قراداد کے مطابق حالیہ دنوں میں 250 سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہریوں کو شہید کیا گیا ہے، ایوان اس پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل مسلمانوں کے لیے ایک بین الاقوامی مجرم/دہشت گرد بن گیا گیا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ایوان پر زور سفارش کرتا ہے کہ بین الاقوامی ممالک/او آئی سی اور مسلم ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے ایجنڈے کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے متحد ہوں، غزہ میں بھوک سے مرنے والی بے قصور عوام کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثالثی، جنگ بندی اور غزہ پر بمباری کو روکنے کے لیے مسلم ممالک کو ایک ہوکر قدم اٹھانا ہوگا۔

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this