Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsق لیگ ،ن لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کی 12...

ق لیگ ،ن لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کی 12 سے زائد نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند

Published on

ق لیگ ،ن لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کی 12 سے زائد نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کیلئے (ن) لیگ اور (ق) لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر جلد پیشرفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق (ق) لیگ 2018 میں قومی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی8 جیتی ہوئی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، 2018 میں ان نشستوں پر سالک حسین، مونس الٰہی، حسین الٰہی اور طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ق) لیگ 2018کے الیکشن میں جیتی ہوئی سیٹوں کے علاوہ مزید سیٹوں کی خواہش بھی رکھتی ہے اور اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے رہنما آئندہ دنوں میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے چوہدری شجاعت کے بیٹے شافع حسین بھی میدان میں ہیں، انہوں نے گجرات سے صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ گجرات میں سالک حسین اور شافع حسین کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونےکا امکان ہے جب کہ گجرات سےحسین الٰہی اور موسیٰ الٰہی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کے مدمقابل (ن) لیگ کے سعود مجید ہیں۔

Latest articles

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ...

ٹیم کی حالت ایسی ہے کہ محمد صلاح جیسے کھلاڑی بھی زیادہ اثر نہیں ڈال پائیں گے: ٹوٹنہم منیجر پوستیکوگلو

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم کے منیجر اینگے پوستیکوگلو...

کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوسکتا، جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کو کہا ہے...

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، 31 فلسطینی جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بے لگام بمباری سے گزشتہ...

More like this