Wednesday, February 12, 2025
Homeاسرائیلمیکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے پر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج،پولیس اور مظاہرین...

میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے پر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

Published on

میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے پر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے “اےایف پی” کےمطابق منگل کو میکسیکو میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جو جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ملک کی فوجی کارروائی کے خلاف ریلی نکال رہے تھے۔

کچھ مظاہرین نے اپنے چہروں کو ڈھانپا ہوا تھا اور ہنگامہ آرائی کرنے والی پولیس پر پتھراؤ کیا جنہوں نے شہر کے لوماس ڈی چاپولٹیپیک محلے میں سفارتی کمپلیکس کا راستہ روک دیا۔

تقریباً 200 لوگ “Urgent action for Rafah” مظاہرے میں شامل ہوئے، جن میں سے تقریباً 30 افراد نے اسرائیلی مشن تک پہنچنے سے روکنے والی رکاوٹوں کو توڑنا شروع کر دیا۔

پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کی طرف سےپھینکے گئے پتھروں کو واپس مظاہرین کی طرف پھینکا۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرہ اسرائیلی حملے کے جواب میں بلایا گیا تھا جس نے رفح کے باہر بے گھر افراد کے کیمپ میں آگ لگائی تھی، جس میں فلسطینی حکام کے مطابق 45 افراد شہید ہو گئے تھے۔

Latest articles

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

ٹرمپ نے اردن کے بادشاہ سے ملاقات میں غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے...

جومل واریکن آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں...

More like this