Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانآئی ایم ایف قرض پروگرام میں پیشرفت، اسٹاک ایکسچینج میں 856 پوائنٹس...

آئی ایم ایف قرض پروگرام میں پیشرفت، اسٹاک ایکسچینج میں 856 پوائنٹس کا اضافہ

Published on

spot_img

آئی ایم ایف قرض پروگرام میں پیشرفت، اسٹاک ایکسچینج میں 856 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے آنے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 24 منٹ کر کے ایس ای-100 انڈیکس 1.14 فیصد یا 856 پوائنٹس اضافے کے بعد 75 ہزار 970 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 75 ہزار 114 پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے روشنی ڈالی کہ “اسٹاک 500 پوائنٹس بڑھ گیا” جب آئی ایم ایف کے مشن نے کہا کہ عالمی قرض دہندہ اور پاکستان نے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (SLA) تک پہنچنے کی جانب “اہم پیش رفت” کی ہے۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے ریکوڈک میں اپنے حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کی اطلاعات نے بھی “مارکیٹ کے مثبت جذبات” کی حمایت کی۔

ای ایف جی ہرمیس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو رضا جعفری نے بھی اس بات پر روشنی ڈالی کہ سعودی عر ب اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے عزم پر “مثبت ردعمل ظاہر کر رہا ہے”۔

اکسیر ریسرچ کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بھی انہی جذبات کی بازگشت کی۔ انہوں نے کہا کہ 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے اور آئی ایم ایف مشن کے “سازگار بیان” نے “سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا”۔

انہوں نے کہا، “آئی ایم ایف کا نیا پروگرام توانائی کے شعبے کی عملداری کو بہتر بنانے پر زور دیتا ہے جس کا مقصد توانائی کی بلند قیمتوں کو کم کرنا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this